آج کی تاریخ

علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-علی پور تباہی کی اصل وجہ ہیڈ پنجند کی دیوار، ری ماڈلنگ، پنجاب حکومت ذمہ دار نہیں تو تحقیقات سے گریز کیوں؟-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت

تازہ ترین

کچہ: درندگی کی حدیں پار، ڈھائی سالہ بیٹے کے سامنے ماں کا گینگ ریپ، ویڈیو وائرل

علی پور،خیرپورسادات(نمائندہ قوم،نامہ نگار ) کچہ کے علاقہ میں بوسن قبیلہ کےتین اوباشوں نے ڈھائی سالہ بچہ کے سامنے خاتون کو گینگ ریپ کانشانہ بناڈالا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے،نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔تفصیلات کے مطابق کچہ کے علاقہ موضع مڈ سونہارے شاہ میں (الف) بی بی زوجہ حبیب الرحمان بوسن گھر میں اڑھائی سالہ بیٹے کے ہمراہ اکیلی موجود تھی،شوہر سرگودھا مزدوری کرتا ہے،گیارہ بجے دن ملزمان شفقت بوسن،ایاز بوسن،رجب بوسن گھر داخل ہو گئے،اسلحہ کے زور پر کمرہ میں لیجا کر زبردستی شفقت نے زیادتی کر ڈالی،رجب بوسن ویڈیو بناتا رہاپھر ملزم ایاز بوسن نے زیادتی کی اور رجب بوسن ویڈیو برہنہ بناتا رہاجبکہ معصوم بچہ روتا چلاتا رہا،واویلا پر سسر و دیگر بستی کے لوگوں کے آنے پر ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئےاور نازیبا ویڈیو علاقہ میں پھیلا دی،اس بابت ملزمان کے والدین و دیگر رشتہ داران معاملہ کو ختم کرنے پر دبائو ڈالتے رہے،انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے،ایس ڈی پی او علی پور کے نوٹس پر پولیس تھانہ خیر پور سادات نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تاہم ملزمان سفارش کے باعث گرفتار نہیں ہوئے۔ اطلاع پر جینڈر کرائم کی ٹیم پہنچ گئی۔ ایک ملزم حاکم گرفتار ہوابعد ازاں پولیس نے سفارش پر چھوڑ دیا ۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں