آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لیے لفظ ’ہلاک‘ کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور : حکومتِ پاکستان نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لیے “ہلاک” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ میں دائر ایک آئینی درخواست کے بعد سامنے آیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک کے لیے جان دینے والے سپاہیوں کے لیے “ہلاک” جیسے الفاظ نامناسب اور غیر قانونی ہیں۔
درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر “ہلاک” کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، حالانکہ وہ ملک و ملت کے لیے قربانی دیتے ہیں اور ان کے لیے “شہید” یا “شہداء” جیسے الفاظ ہی موزوں ہیں۔
درخواست کے بعد وزارتِ اطلاعات و نشریات نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام نیوز چینلز، اخبارات، رسائل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لیے “ہلاک” کا لفظ ہرگز استعمال نہ کیا جائے بلکہ ان کی عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئے “شہید” یا “شہداء” جیسے باوقار الفاظ ہی استعمال کیے جائیں۔
یہ فیصلہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں