عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 292 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہو گئی۔
تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی رجحانات اور ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر پر منحصر ہوتا ہے، اور آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں