Post Views: 116
اسرائیلی فوج نے ایک نئے حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان اور ان کی اہلیہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں یہ سائنسدان اپنی بیوی کے ساتھ موجود تھے۔
اس حملے میں ایران کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو ہدف بنایا گیا، جسے اسرائیلی فوج نے کامیابی سے مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران نواز گروہوں کو اسلحہ پہنچانے کی نگرانی کر رہے تھے۔







