Post Views: 115
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو سنگین دھمکی
اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت ردعمل دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ان حملوں کی بھاری قیمت تہران کے شہریوں کو ادا کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیل کے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جس کا بدلہ جلد لیا جائے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جان بوجھ کر عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاکہ اسرائیلی فوج کے آپریشنز اور دفاعی صلاحیت کو متاثر کیا جا سکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان حملوں کا جلد بھرپور جواب دے گا۔







