آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ کے بعد 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل

اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایران میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ایران سے 450 زائرین کے انخلا کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے انخلا کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے پہلے مرحلے میں 154 طلباء کو نکالا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ عراق میں موجود پاکستانی زائرین، جو فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، ان کے لیے بھی ایران میں پاکستانی سفارت خانہ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش و انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
نائب وزیراعظم کے مطابق، خطے میں موجود تمام پاکستانی سفارت خانے شہریوں اور زائرین کی حفاظت و انخلا کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں