چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

امریکہ ایران اسرائیل تنازع میں فریق نہیں ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حالیہ حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا، تاہم اگر ایران نے امریکہ یا اس کے مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے ایسا شدید جواب دیا جائے گا جس کی دنیا نے کوئی مثال نہیں دیکھی ہوگی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں فریق نہیں ہے، لیکن کسی بھی ممکنہ ایرانی حملے کی صورت میں امریکی فوج پوری طاقت سے ردعمل دے گی۔
دلچسپ طور پر صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ آسانی سے کروا سکتے ہیں، بشرطیکہ دونوں فریق مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کی حمایت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کرتے ہیں تو وہ خود بھی ایرانی جوابی کارروائیوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں