وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

پاکستانی تجربے سے متاثر، انڈونیشیا چین سے جے-10 سی طیارے خریدنے کا خواہاں

جکارتہ / بیجنگ: پاکستان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کے کامیاب استعمال کے بعد انڈونیشیا نے بھی ان طیاروں کی خریداری پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان نے بتایا ہے کہ وہ چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس فیصلے میں پاکستان کے حالیہ تجربے کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے نہ صرف J-10 لڑاکا طیارے بلکہ جنگی بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر عسکری ساز و سامان فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
نائب وزیر دفاع نے واضح کیا کہ انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا پہلے ہی 2022 میں 8.1 ارب ڈالر کے عوض 42 رافیل طیارے خرید چکا ہے، جن میں سے 6 طیارے اگلے سال تک فراہم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے چینی J-10C طیاروں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جن میں 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، اور اس کامیابی نے عالمی سطح پر دفاعی تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں