لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

آئی فون صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور اسٹار وارز تھیم شامل کرنے کے لیے جمعے کے روز عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر آئی فون صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ یہ گیم شاید اب دوبارہ ان کے لیے دستیاب نہ ہو۔
گیم ڈویلپر ایپک گیمز کے مطابق، ایپل کے ایپ اسٹور کے سخت قواعد اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ گیم ایپل ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہوگی۔
دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس اور پی سی پر فورٹ نائٹ جلد دوبارہ آن لائن دستیاب ہوگی۔
یاد رہے کہ 2020 میں ایپک نے ایپل کے پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ایپل نے فورٹ نائٹ کو اپنے اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔ تب سے دونوں کمپنیوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔
اگرچہ یورپی یونین کے نئے قوانین کے بعد گیم مختصر وقت کے لیے آئی فون پر واپس آئی، تاہم تازہ ترین عدالتی پیشرفت کے باوجود ایپل نے گیم کی واپسی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اب گیم عالمی سطح پر آف لائن کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں