مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں،ڈائیلسزمشینیں بند،خاتون دم توڑگئی

ملتان (عوامی رپورٹر) لودھراں کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گزشتہ 18 روز سے گردوں کے ڈائیلسز کی مشینیں مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی اور ہسپتال کا مستقل ایم ایس نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص جواب دے نہیں ہو رہا جب کہ بہاولپور کڈنی یونٹ کے انچارج ڈاکٹر نسیم ملک لودھرں اور گرد و نواح کے مریضوں کو اکاموڈیٹ نہیں کر رہے جس کی وجہ سےتین مریضوں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان اور ملتان شفٹ کیا گیا ہے۔ مریضوں نے اپنے منتخب نمائندے صدیق خان بلوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔ صدیق خان بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری انتظامات کرنے کے لیے ہدایت کی مگر ان کی بات کسی نے نہ سنی۔ ضلع لودھراں میں گردوں کے عارضے میں مبتلا مریض اس صورتحال کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں