سوشل میڈیا پر وائرل ’عمیری‘ ویڈیو کیس: مرکزی کردار انعم بی بی کو والد نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا-سوشل میڈیا پر وائرل ’عمیری‘ ویڈیو کیس: مرکزی کردار انعم بی بی کو والد نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا-اے آئی سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، سلمان خان-اے آئی سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، سلمان خان-ایران کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی، بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای-ایران کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی، بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای-صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا-صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا-رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون کی واپسی اور انکوائری کی تفصیلات دینے کا مطالبہ-رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون کی واپسی اور انکوائری کی تفصیلات دینے کا مطالبہ

تازہ ترین

علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور، اشتہاری قرار دینے کا حکم واپس

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ علیمہ خان، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ہیں، پر 26 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کے کیس میں اشتہاری ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر خود کو قانون کے حوالے کیا، جس پر جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی دی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔
علیمہ خان نے اس دوران اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ حالات ہنگامی اور غیر معمولی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں