لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

مائیکروسافٹ نے اسکائپ بند کر دیا

مائیکروسافٹ نے بالآخر اپنی مشہور ویڈیو کالنگ ایپ ‘اسکائپ’ کو آج سے بند کر دیا ہے، اور صارفین کو اپنی نئی ایپ ‘ٹیمز’ پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق مائیکروسافٹ نے رواں سال فروری میں اسکائپ کو مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی ترجیح اب مائیکروسافٹ ٹیمز پر مرکوز ہے، جو حالیہ برسوں میں پیشہ ورانہ کانفرنس کالز اور آن لائن میٹنگز کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر کے مطابق اسکائپ سے حاصل شدہ تجربات نے ‘ٹیمز’ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک جدید اور موثر سروس فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے فیصلہ کیا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
یاد رہے کہ اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں رکھی گئی تھی اور اسے بعد ازاں 2005 میں ای بے نے خریدا، جس نے 2011 میں مائیکروسافٹ کو فروخت کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں