ڈسکوز نجکاری کے نام پر کھربوں کے اثاثوں کا کھیل، بجلی کمپنیوں میں نوازشات، ریٹائر افسر مالا مال-ڈسکوز نجکاری کے نام پر کھربوں کے اثاثوں کا کھیل، بجلی کمپنیوں میں نوازشات، ریٹائر افسر مالا مال-وزیراعظم سے ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن-وزیراعظم سے ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن-وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حکومت کو مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا-وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حکومت کو مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا-حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات طے نہیں ہونے دیتے، سہیل آفریدی-حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات طے نہیں ہونے دیتے، سہیل آفریدی-فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق-فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق

تازہ ترین

عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

عمران خان پر فائرنگ کیس: گوجرانوالہ کی عدالت کا بڑا فیصلہ

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ 2022 کے دوران عمران خان پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں دو بار عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار افراد کے معاملے میں نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزائیں بھی سنائیں۔
شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ کے مطابق استغاثہ طیب جہانگیر بٹ کے خلاف کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق نوید کی تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔ یاد رہے کہ 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں عمران خان سمیت دیگر مقامی رہنما زخمی ہوئے تھے، جبکہ شہری معظم گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔
ملزم نوید کو واقعے کے فوری بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں