آج کی تاریخ

اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر

تازہ ترین

پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس میں پرویز خٹک کے خلاف نیب کی کارروائی ختم

پشاور:نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات روک دی ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ترجمان کے مطابق پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس میں دونوں افراد کے خلاف کوئی قابلِ ذکر شواہد سامنے نہیں آئے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھیج کر اس بات سے آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور تین چینی کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے۔
بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں