Post Views: 27
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی، جہاں عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ متعدد بار طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں قانون کے مطابق اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کی گئی۔
پولیس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی قانونی کارروائی جاری ہے۔







