مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

گھریلو تنازعہ پر شوہر نے ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا جہاں سوشل میڈیا پر متحرک ٹک ٹاکر آیت مریم کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سعد نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد ہونے والی اس افسوسناک واردات میں مقتولہ کی جان لے لی گئی۔
ایس پی ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم سعد کو صرف 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق آیت مریم اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اصل محرکات مزید واضح ہو سکیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں