گگو منڈی سے اغوا 13سالہ بچی بازیاب نہ ہوسکی، تلاش جاری

گگو منڈی (نمائندہ قوم )دو روز قبل اغواہونے والی نابالغ بچی تاحال بازیاب نہ ہو سکی۔ مجاہد کالونی سے دو روز قبل اغواء ہونے والی تیرہ سالہ نابالغ بچی تاحال بازیاب نہ ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی کی رہائشی تیرہ سالہ بچی کو ان کے مکان کے دوسرے فلور پر بطور کرایہ دار رہائش پذیر خاتون ثمینہ اپنے ساتھ لے گئی۔ بعد ازاں بچی کے اہل خانہ نے بچی کی عدم موجودگی پر تلاش شروع کی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق بچی کو ساتھ لے جانے والی خاتون ثمینہ کی شناخت ہو چکی ہےجو مستقل طور پر ساہیوال کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بچی کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد از جلد بازیاب کرکے ذمہ دار خاتون کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں