گوجرانوالہ :شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزم ضمانت پر رہا

گوجرانوالہ(نمائندہ قوم) درندہ صفت انسان کی شادی شدہ خاتون کیساتھ جنسی زیادتی،مقدمہ درج،ملزم نے کھیتوں میں لیجا کر زبردستی خاتون کو درندگی کا نشانہ بنایا:ایف آئی آر کا متن، انصاف کی فراہمی کے لیے مدعی مقدمہ کی سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالہ کے موضع نواں پنڈ کے رہائشی طفیل ولد اللہ دتہ کی مدعیت میں تھانہ فیرزوالہ میں ایک مقدمہ درج ہوا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ میری بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ فوتگی پر چنیوٹ گئی ہوئی تھی کہ میں نے ڈرائیور عرفان شاہ سکنہ حمید پور کلاں کو انہیں لینے کے لیے بھیجا اور جب وہ ان کو چنیوٹ سے واپس لا رہا تھا تو موچی موڑ منڈیالہ تیگہ کے قریب گاڑی کھڑی کرکے میری بیوی کو زبردستی کھیتوں میں لے گیا اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔میری بیوی نے گھر پہنچ کر مجھے تمام تر واقعہ سے آگاہ کیا جس پر میں نے تھانہ فیروزوالہ میں ملزم عرفان شاہ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مدعی مقدمہ طفیل نے بتایا کہ تھانہ فیروزوالہ پولیس نے ملزم عرفان شاہ سے سازباز کرکے ناقص تفتیش کی ہے جس وجہ سے وہ تقریبا ایک ماہ بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہو گیا ہے۔ملزم بااثر ہے اور اس کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ملزم اب ہم پر جھوٹی درخواستیں دیکر ہمیں مزید پریشان کر رہا ہے۔مدعی مقدمہ طفیل نے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی کیساتھ زبردستی زیادتی کرنیوالے ملزم عرفان شاہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں