گل فراز گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد

ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بدنام زمانہ گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چوری کا مال برآمد-پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف تھانوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے ایس ایچ او تنویر اسلم کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ “گل فراز گینگ” کے سرغنہ گل فراز اور اس کے ساتھی شہزاد کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 2 عدد موٹر سائیکلیں اور نقدی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 05 مقدمات بھی ٹریس کر لیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔دوسری جانب تھانہ حرم گیٹ پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد فراز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او محمد سلیم ڈوگر نے اے ایس آئی محمد عمران اور اپنی ٹیم کے ہمراہ چوک شہیداں کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران ملزم سے 01 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں