10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے 1.7 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ سمیت مجموعی طور پر 16.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 19.92 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم یہ ہدف مکمل نہ ہو سکا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان مقررہ ہدف کے مقابلے میں 3.72 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل کر سکا، جس کے باعث بیرونی مالی وسائل کی وصولی طے شدہ سطح تک نہیں پہنچ سکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے علاوہ مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کو قرضے اور مالی معاونت فراہم کی۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 953.74 ملین ڈالر قرض فراہم کیا، جو کسی ایک مالیاتی ادارے کی جانب سے دی جانے والی سب سے بڑی رقم قرار دی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں