لاہور(سٹاف رپورٹر)گارڈن ٹاؤن، سابق ایم پی اے کی گاڑی پر حملے کی اطلاع پر لاہور پولیس فوری متحرک ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا واقعہ کا فوری نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر ہیلمٹ اور پتھروں سے حملہ کی شکایت کی گئی۔ نجی تقریب سے واپسی پر حملہ کا واقعہ پیش آیا، درخواست گزار۔حملہ آوروں نے گاڑی کا راستہ روک کر شیشوں اور باڈی کو نقصان پہنچایا۔ ڈرائیور تمام افراد کو بحفاظت رہائش گاہ لے گیا۔ متاثرہ خاندان نے گھر پہنچتے ہی پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، درخواست پر تھانہ گاردن ٹاؤن میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کی فوری ٹریسنگ اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ متاثرہ فریق کے بیانات قلمبند، واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے،تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ سیف سٹی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترجمان آپریشنز ونگ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔







