Post Views: 65
رحیم یار خان: کرپشن اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد ڈی ایس پی صدر رحیم یار خان محمد اسلم کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق معطلی کے ساتھ ہی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی محمد اسلم کی معطلی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں مزید احکامات تک موجودہ ذمہ داریوں سے الگ کر دیا گیا ہے۔







