کراچی: میر رضا علی کی قبر کشائی، میڈیکل بورڈ نے ڈی این اے سمیت مختلف نمونے حاصل کرلیے

کراچی میں قتل ہونے والے میر رضا علی کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں مزدوروں کی مدد سے پکی قبر کو کھولا گیا۔ قبر کشائی کے بعد میر رضا کی میت کو باہر نکالا گیا تاکہ میڈیکل بورڈ ضروری شواہد اور نمونے حاصل کر سکے۔
قبر کشائی کے موقع پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے میت سے مختلف طبی نمونے حاصل کیے، جبکہ شناخت اور مزید فارنزک تحقیقات کے لیے ڈی این اے کے نمونے بھی محفوظ کیے گئے۔ تمام سیمپلز کو مزید تجزیے اور فارنزک معائنے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔
قبر کشائی کے دوران میر رضا کے والد میر حسین بھی موقع پر موجود تھے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور میڈیکل بورڈ کے ارکان نے کارروائی کی نگرانی کی۔ میر رضا کی والدہ قبرستان کے باہر قائم ٹینٹ میں موجود رہیں۔
میت کو قبر سے باہر نکالنے کے بعد میڈیکل بورڈ کے ارکان نے ضروری نمونے حاصل کیے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور پولیس سرجن نے پورے عمل کی نگرانی کی۔
حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں فارنزک لیبارٹری بھیجا جائے گا، جبکہ ضروری کارروائی مکمل ہونے پر میر رضا کی میت کی دوبارہ تدفین کی جائے گی۔
مزید برآں میر رضا کے والدین کے بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے والد اور والدہ کے سیمپلز حاصل کرے گی، جبکہ میر رضا کی بہن کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی نمونے لیے جائیں گے۔
فارنزک اور ڈی این اے رپورٹس سامنے آنے کے بعد قتل کے مقدمے کی تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں