ڈیرہ غازی خان (ڈسڑکٹ رپورٹر )سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان میں سرکاری صفائی کے عملے سے مبینہ طور پر ذاتی گاڑی کی صفائی کروانے کا معاملہ سامنے آنے پر شہریوں اور ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارسلان کی گاڑی کی صفائی کے لیے ہسپتال کے صفائی عملے سے کام لیا گیاجس پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں تعینات صفائی کے ملازمین کی ذمہ داری مریضوں، وارڈز، راہداریوں اور ہسپتال کے دیگر حصوں کی صفائی کو یقینی بنانا ہے، نہ کہ کسی افسر یا ڈاکٹر کے ذاتی کام انجام دینا۔۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ/متعلقہ محکمہ، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔







