چیکو دادا گروہ بے لگام، پابندی کے باوجود آتش گیر سامان کھلے عام فروخت، سانحے کا خدشہ

بہاولپور (جنرل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیکو دادا ، پولیس کی نظروں سے اوجھل ، سماج دشمن نعیم قریشی عرف چیکو دادا عرف کی آتش بازی کا سامان ڈویژن بھر میں دھڑلے سے فروخت ہونے لگا ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، خاتون کے اغوا سمیت بچے سے بد فعلی کے مقدمات بھی درج ، واضح نشاندھی کے باوجود پولیس خاموش تماشائی ، انار بم ، ، گولا، سٹک ، برفی پٹاخوں کی ڈویژن بھر میں دھڑلے سے فروخت جاری ، آتش گیر مادہ کی صوبہ بھر میں پابندی عائد ہے ، ذرائع، گنجان آباد چوک بازار کے مختلف چوباروں پر آتش بازی کا سامان سٹاک کر لیا ، کوئی بھی سانحہ (خدا نخواستہ ) ، رونما ہو سکتا ہے ، شہریوں کا تھانہ کوتوالی کی کارکردگی پر اظہارِ حیرت ، سی سی ڈی سے چیکو دادا کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ چیکو دادا نامی شخص نے ڈویژن بھر میں آتش بازی کے سامان کی دھڑلے سے ترسیل شروع کر رکھی ہے جس میں انار بم ، ، گولا، سٹک ، برفی پٹاخوں، پھلجھڑی ، بھبھیری جہاز سمیت دیگر آتش گیر مادہ کی فروخت عروج پر پہنچا دی ہے ۔ اِسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیکو دادا اتنا بڑا دادا ہے کہ اس نے ایک معصوم بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی جس پر اس کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج ہوا تھا اور اِسی طرح ایک خاتون کے مبینہ اغوا کا بھی مقدمہ چیکو دادا پر تھانہ سول لائنز میں درج ہوا مگر چیکو دادا اپنی روش سے باز نہ آیا اور بھاری مال کے عوض اپنی جان خلاصی کرواتا رہا ۔ اِسی طرح یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نعیم قریشی عرف چیکو دادا نے یہ آتش گیر مادہ شہر کے مین بازاروں ، چوک بازار کے مختلف چوباروں پر سٹاک کر رکھا ہے جہاں کسی بھی وقت کوئی نا خوش گوار واقعہ (خدا نخواستہ) رونما ہو سکتا ہے ۔ شہریوں نے تھانہ کوتوالی کی کارکردگی پر اظہارِ حیرت کرتے ہوئے سی سی ڈی حکام سے چیکو دادا اور اس کی مبینہ سماج دشمن نیٹ کے خلاف فی الفور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں