Post Views: 26
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔
والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے بیرسٹر گوہر اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔







