چیئرمین پی اےسی علی حیدرگیلانی کا ملتان کی سڑکوں کی تعمیرمیں تاخیر کا نوٹس

قادرپورراں(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملتان میں قادرپور راں اور متی تل سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس راجہ جہانگیر انور نے سید علی حیدر گیلانی کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اور قادر پور راں اور متی تل سڑک کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ گزشتہ سال ڈسپوزل سیوریج منصوبے کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیںلہٰذا اس منصوبے کو بھی بلا تاخیر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں