چندر بھان بند تنازعہ، مکینوں کاتیسرے روز بھی دھرنا،تعمیررکوادی

علی پور،خیرپورسادات (نمائندہ قوم،نامہ نگار) چندر بھان تعمیر کا معاملہ،مکینوں کا دھرنا جاری، تیسرے روز بھی زبردستی بند کی تعمیر رکوا دی ،تھانہ صدر علی پورپولیس نے مزاحمت کی تو متاثرین علاقہ نے بھی گھیر لیا۔ٹھیکیدار اور اریگیشن عملہ زبردستی ھمارے گھروں ۔قبرستان کو مسمار کر کے بند بغیر معاوضہ تعمیر کر رہے ھیں۔خواتین اور مردوں کا مطالبہ ماننے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم۔ اریگیشن عملہ کی درخواست پرڈی ایس پی علی پور نے کار سرکار میں مداخلت پر کاروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق موضع عظمت پور میں چندربھان سپر بند کے نامکمل حصہ کی بجائے کنڈی دینے پر مکینوں کا احتجاج و دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا،کام تعمیراتی جاری رکھنے کے لئے پولیس تھانہ صدر علی پور کی سیکیورٹی بھی کام نا آئی،اور تیسرے روز بھی مظاہرین نے کام نا ہونے دیا،پولیس نفری مظاہرین کے نرغے میں پھنسی رہی،اور تعمیراتی کام جاری رکھنے میں ناکام رہی،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کنڈی کی بجائے سپر بند کے نامکمل حصہ کو مکمل کیا جائے تاکہ ہزاروں ایکڑ اراضی،انفراسٹرکچر،سکولز اور ہزارہامکانات کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے،انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنیکا مطالبہ کیا،اور باور کرایا کہ مطالبہ کے تسلیم ہونے تک دھرنا و احتجاج جاری رکھا جائیگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں