چشتیاں ( نمائندہ خصوصی)تھانہ شہر فرید کی حدودبستی عاشق محمد میں سفاک خاوند نے اپنی بیوی کے کردار پرشک کرتے ہوئے چار بچوں کی ماں کوقتل کرکے نعش گھر میں دفن کردی اوراپنی مدعیت میں بیوی کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ درج کروا دیا ۔شہر فرید پولیس نے13ماہ بعد مقتولہ کی نعش اس کے گھر سےبرآمد کرکےخاوند کوگرفتار کرلیا۔خاوند نے ایک سال قبل تھانہ شہر فرید میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کروا رکھاتھا۔تھانہ شہر فرید پولیس کے مطابق بستی عاشق محمد کی رہائشی خاتون رحمت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی نصرت بی بی کی شادی 25/26سال قبل ملزم محمد منیر سےہوئی ۔ 24جون 2025کوملزم محمد منیر نے میرے بیٹے بشیر احمد علی الصبح 5بجے فون کر کے بنایا کہ نصرت بی بی گھر موجود نہیں ہے۔ ہم نے کہا کہ تمہارے گھر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ھوئے ہیں ہمیں چیک کرواؤ جس پر ملزم منیر نےٹال مٹول سے کام لیا اور ہمیں بتایا کہ اس نے مورخہ 22/6/2025 کو کیمرے بند کر دئیے تھے جس پر ہمیںشک گذرا ہم نے اسکو کہا کہ تمہارے گھر میں اتنے لوگ سوئے ہوئے تھے تو نصرت بی بی کیسے چلی گئی تو ملزم منیر نے چالاکی کرتے ھوئے 15پرکال کرکے نصرت بی بی کے اغوا کا من گھڑت مقدّمہ نمبر 287/25بجرم 496اپنی مدعیت میں تھانہ شہر فرید میں درج کروا دیا ۔ مورخہ 13جولائی 2026کو مسمیان ظہور احمد محمد یاسین نے روبرو گواہان بتایا کہ میری ساس رحمت بی بی میرے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن کر رہی ہے اور پولیس کو درخواست دی ہے مجھے معافی دلوا دیں۔ ملزم منیر احمد نے ان کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے کردار پرشک کی وجہ سے اسکو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر ایک سال قبل قتل کرکے نعش گھر میں دیوار کے پاس کھوئی میں دباکر مٹی ڈال دی تھی ۔پولیس تھانہ شہر فرید نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بھاری مشینری کرین کے ذریعے کھدائی کرواکرمقتولہ نصرت بی بی کی نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور شوہر ملزم محمد منیر اوردو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محمد منیر کوگرفتار کرلیا۔







