مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

پولیو صرف پروگرام نہیں، قومی مشن ہے: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال، مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ یہ ایک قومی فرض ہے، جس کے لیے قوم نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے حکومت کی سیاسی وابستگی اور عملی اقدامات مستقل اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے نظام کو مزید مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے ایک تجربہ کار ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ انکاری کیسز میں کمی لانے کے لیے مذہبی اور سماجی شخصیات کی مدد لی جا رہی ہے، اور یہ حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ جنوبی خیبرپختونخوا میں رسائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبائی سطح پر مربوط اقدامات جاری ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحدی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے وہ جلد کابل کا دورہ کریں گے تاکہ انسداد پولیو مہم میں دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود حکومتِ پاکستان وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں