10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل کل سے، کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ کل (19 جولائی) سے شروع ہونے جا رہا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 24 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ اس اسپیل میں کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ نالہ لئی، مقامی ندی نالوں، مری، گلیات، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر بارشوں میں وقفے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں