راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلا کی جزوی ہڑتال جاری، مقدمات کی سماعتیں ملتوی

پنجاب: پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث متعدد کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات کے فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مختلف شہروں میں وکلاء کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے ہیں، اور بار کونسل کی اپیل پر آج ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔
وکلا احتجاج کے طور پر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن اور سول ججز نے بغیر سماعت تاریخیں مقرر کرنا شروع کر دی ہیں۔
صدر بار منظر بشیر نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب وکلاء کے خلاف مقدمات فوری واپس لیں، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
سیکرٹری بار اسد ملک نے کہا کہ وکلا اپنے کالے کوٹ کا تحفظ کریں گے اور کیسوں سے نہیں ڈریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں