Post Views: 28
کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے مقرر ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 202 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں آنے والی تبدیلی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔







