Post Views: 189
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کا نرخ 23 ڈالر کم ہو کر 4065 ڈالر ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔







