ّرحیم یارخان(بیورورپورٹ) آن لائن کام کرنے کا جھانسہ دیکر اوباش گینگ کی 19 سالہ لڑکی کونشہ آور مشروب پلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی،نشے کی حالت میں لڑکی کو سڑک پر پھینک کر کار کے نیچے کچل ڈالا،پولیس تھانہ آباد پور نے ماں کی مدعیت میں ملزمان 2نامزد 5 کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی او رحیم یارخان کا نوٹس،پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ سلطان ٹاؤن کی رہائشی زہرا ں بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ سلمان گارڈن رحیم یارخان کے رہائشی محمدانس کا اس کے گھرآنا جاناتھاجبکہ اس کی19سالہ بیٹی مصباح قربان بشیرمال میں کام کرتی تھی اسی دوران ملزم انس نے اس کی بیٹی کوآن لائن کام کرنے کاجھانسہ دیا اوراپنے ہمراہ امام نگرلے گیا۔چارروزقبل اس کی بیٹی مصباح نے اسے فون پرآگاہ کیا کہ ملزم انس اوراس کے گروپ کے 6/7لڑکوں نے اسے زیادتی کانشانہ بنایااوراسے نشہ کرنے پرلگارہے ہیں جس پروہ اپنی بیٹی کی تلاش کیلئے موضع پتی پہوڑاں امام نگرپہنچی تودیکھا کہ ملزمان نے اس کی بیٹی مصباح کوسڑک کنارے پکڑرکھاہے جبکہ ملزم انس اپنے ساتھی ذیشان کے ہمراہ کارمیں سوار ہے جوکہ مبینہ طورپرنشے میں دھت معلوم ہوتے تھے جسے دیکھتے ہی دیکھتے مصباح کوکارتلے کچل ڈالا اوربے ہوشی کی حالت میں دیکھ کرفرارہوگئے’ بیٹی مصباح کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں مصباح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ مصباح کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کے خلاف ماں کی مدعیت میں ملزمان انس اور ذیشان کیخلاف نامزد جبکہ 5 کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے واقعہ کا نوٹس لیتے تھانہ آباد پور پولیس کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ آباد پور نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں شروع کیں تو 19 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے گینگ دو کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔







