وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور بعض عناصر ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم بہترین انداز میں ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار حاصل ہوا ہے، ایسے وقت میں اس نوعیت کی باتیں صرف ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہیں۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ سیاسی مکالمے اور مذاکرات کی راہ اپنائی ہے، جبکہ ماضی میں جب وہ اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں