وزیراعظم کی بحری اصلاحاتی ٹاسک فورس کی بڑی پیش رفت، 99 میں سے 85 نکات پر عملدرآمد مکمل

اسلام آباد: وزیراعظم کی بحری اصلاحات سے متعلق قائم ٹاسک فورس نے اصلاحاتی عمل میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بیشتر اہداف مکمل کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر دسمبر 2024 میں اصلاحاتی عملدرآمد کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں وزارتِ دفاع، بحری امور، لاجسٹکس شعبے، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ماہرین کو شامل کیا گیا تھا۔
کمیٹی نے بحری شعبے کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 99 اصلاحاتی سفارشات پیش کیں، جن پر عملدرآمد کے تحت بندرگاہوں کے ماسٹر پلان، جہاز رانی، جہاز سازی، شپ ری سائیکلنگ اور ماہی گیری کے شعبوں میں مختلف اقدامات شروع کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سال کے دوران 99 میں سے 85 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی 14 نکات میں سے 11 آخری مراحل میں ہیں اور 3 پر طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کام جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں