Post Views: 56
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم ترکیہ میں منعقد ہونے والے پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔







