راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

نو مئی مقدمات: خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مختلف مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت متعدد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں ٹرائل کے لیے پیش نہیں ہوئیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
مزید برآں، عدالت نے 8 دیگر ملزمان عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ بھی جاری کر دیے۔
دوسری جانب عدالت نے عبدالرزاق اور صفدر کو مقدمے میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی۔ یہ دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں اور وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں