نمازِ جمعہ کے خطاب کے دوران معروف عالمِ دین ناصر مدنی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال منتقل

جہانیاں: معروف عالمِ دین اور مذہبی مقرر ناصر مدنی نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں کی ایک مسجد میں جمعہ کا بیان کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ منبر پر گر پڑے۔
عینی شاہدین کے مطابق طبیعت بگڑنے سے قبل انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھا، جبکہ تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے وہ بے ہوش ہو کر منبر سے گر گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مسجد میں موجود افراد نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں