نشتر، ہزاروں ناکارہ پنکھوں کی گمشدگی، مقدمہ درج نہ ہونے پر سوالات

ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے مصطفیٰ کمال پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس کے بیسمنٹ سب اسٹور سے ہزاروں ناکارہ پنکھوں کی چوری کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا یونیورسٹی انتظامیہ چوری میں ملوث
ملازمین کو بچانے کے لیے سرگرم پولیس تھانہ کینٹ کو دی جانے والی درخواست میں نامعلوم چوروں کے خلاف درخواست دی گئی تھی معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پیش کردی ہے، جس میں پنکھوں کی گمشدگی کے معاملے میں سکیورٹی اور انتظامی نظام کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں 2,128 ناکارہ پنکھے مصطفیٰ کمال پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس کے بیسمنٹ میں قائم سب اسٹور میں منتقل کیے گئے تھے۔، تاہم بعد ازاں جب ان پنکھوں کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا تو تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی۔ بڑی تعداد میں سرکاری املاک کے غائب ہونے پر معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔، جس نے دستیاب سرکاری ریکارڈ، متعلقہ افراد کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا۔رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ پنکھوں کی گمشدگی کے واقعے میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات، انوینٹری ریکارڈ کی عدم موجودگی، نگرانی کے کمزور نظام اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کو محفوظ نہ رکھنے سمیت متعدد انتظامی خامیاں بنیادی عوامل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں