میلسی (جنرل رپورٹر) کہروڑ پکا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکلز اورکیری ڈبے میں تصادم میاں بیوی جاںبحق ،کالر کے مطابق کہروڑ پکا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور کیری آپس میں ٹکرا گئے ہیں جلدی سے مدد کریں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسسز نے بروقت رسپانس کیا ۔موٹر سائیکل سوار کے آگے روڑ پر جانور آ گئے جن کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والا کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے موٹر سائیکل سوار میلسی کی طرف آ رہے تھے اور کیری ڈبہ میلسی سے کہروڑ پکا کی طرف جا رہا تھا موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوئے جن کے سر پر چوٹیں آئیں دونوں موقع پر جان بحق ہو گیے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی شفٹ کر دیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت بلال احمد ولد خان محمد عمر تقریبا 48 سال کہروڑ پکا روڑ بستی بوکھاں اور شازیہ مائی زوجہ بلال عمر تقریبا 32 سال بستی بوکھاں کے رہائشی تھے۔







