امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

تازہ ترین

منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف دو مقدمات کا حتمی چالان عاشورہ محرم کے بعد جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سماعت کے دوران گارڈن پولیس کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کیا جا سکا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر عبد الرحمن تھیم نے عدالت کو بتایا کہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف گارڈن تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، جن میں چھاپے کے دوران فلیٹ سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
عدالت کو مزید آگاہ کیا گیا کہ تفتیشی افسر نے گزشتہ ہفتے عبوری چالان جمع کرا دیا تھا جبکہ کیس میں گرفتار چار مبینہ سہولت کار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے ہدایت دی کہ حتمی چالان عاشورہ محرم کے بعد پیش کیا جائے۔
اسی کیس میں شریک ملزمان سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے اور کال ڈیٹا ریکارڈ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست ریمانڈ کے مرحلے پر دائر کی جا سکتی ہے جبکہ ملزمان کی ضمانت سیشن عدالت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان نے اپنے موبائل نمبر بند کر دیے تھے۔
عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ہے، اور آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں