ممنوعہ اشیا، نان کسٹم پیڈ سگریٹس کا مبینہ نیٹ ورک نے نقاب، سمگلرز کو چھوٹ

بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور شہر میں نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس اور غیر قانونی ممنوعہ اشیاء کی خریدوفروخت کھلے عام جاری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے تفصیل کے مطابق بہاولپور، لودھراں اور حاصل پور سمیت دیگر کئی شہروں میں عرصہ دراز سے نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس اور غیر قانونی ممنوعہ اشیاء کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے میلسی ٹھل پور کے رہائشی شہزاد سمگلر نے اپنے کارندوں کے ذریعے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس اور غیر قانونی ممنوعہ اشیاء کی فروخت عروج پر کر رکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہزاد سمگلر نے بہاولپور شہر میں کئی مقامات پر کرانے پر مکان لے رکھے ہیں جہاں پر نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس وغیرہ کا سامان اسٹاک کرتا ہے اور مختلف اوقات میں خود اور اپنے کارندوں کے زریعے بڑے پیمانے پر سپلائی میں ملوث ہے اور باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد سمگلر کو ایف بی آر، کسٹم حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے چند کرپٹ اہلکاروں کی مبینہ طور پر مکمل سرپرستی حاصل ہے جسکی وجہ سے اسکا غیر قانونی کاروبار نہ صرف بلا خوف و خطر جاری ہے بلکہ روز بروز وسعت اختیار کر رہا ہے حیران کن بات یہ سامنے آئی ہے کہ ایف بی آر، کسٹم حکام اور دیگر متعلقہ ادارے شہزاد سمگلر پر مبینہ طور پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں مگر اسکے باوجود شہزاد سمگلر کے خلاف آج تک کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آئی جس سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں شہزاد سمگلر کے نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس اور غیر قانونی ممنوعہ اشیاء کے اس مکروہ دھندے سے نہ صرف نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی جی ایف آئی اے، ایف بی آر، کسٹم حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے میلسی کے رہائشی شہزاد سمگلر کے خلاف فوری گھیرا تنگ کرنے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں