خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت-خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت-مخدوم رشید: غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں زرخیز زرعی اراضی نگلنے لگیں، حکام خواب خرگوش میں-مخدوم رشید: غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں زرخیز زرعی اراضی نگلنے لگیں، حکام خواب خرگوش میں-محکمہ ہیلتھ میں جعلی دستاویزات پر تقرری، بعد ازاں استعفیٰ کیلئے دباؤ کی تحقیقات کا آغاز-محکمہ ہیلتھ میں جعلی دستاویزات پر تقرری، بعد ازاں استعفیٰ کیلئے دباؤ کی تحقیقات کا آغاز-پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ کی کمی عوام کیساتھ مذاق:عامر ڈوگر-پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ کی کمی عوام کیساتھ مذاق:عامر ڈوگر-والد کے قتل کا صدمہ، انصاف کی منتظر معصوم بچی ذہنی مفلوج ہو کر ہسپتال پہنچ گئی-والد کے قتل کا صدمہ، انصاف کی منتظر معصوم بچی ذہنی مفلوج ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

تازہ ترین

ملک کا دفاع کرتے ہوئے کوٹ ادو اور راجن پور کے 2 فوجی جوان شہید

کوٹ ادو ،راجن پور(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو اورراجن پورکےرہائشی دوفوجی جوان ملک کا دفاع کرتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگئے ۔تفصیل کیمطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ ٹبی موچیوالا کا ر ہائشی نوجوان اسحاق گورمانی وزیرستان کے علاقہ وانا میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی جارحیت کیخلاف ملک پاکستان کا دفاع کرتے ہوئےشہیدہوگیا ۔ کوٹ ادو کے علاقے ٹبی موچیوالی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔دوسری جانب راجن پور سے تعلق رکھنے والی پاک وطن کے عظیم سپوت، شیر دل سپاہی خالد حسین گوپانگ نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیاوطن کے بیٹے سپاہی محمد خالد خان گوپانگ نے آزاد کشمیر کے اگلے مورچوں پر لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ دے کر وفا، بہادری اور قربانی کی ایک لازوال داستان رقم کی۔ شہید کی یہ قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ قوم سپاہی محمد خالد خان گوپانگ شہید پر فخر کرتی ہے شہید خالد حسین گوپانگ کا تعلق راجن پور کے قصبہ کوٹلہ اندرون سے ہے۔ پاکستانی قوم اپنے اس بہادر سپاہی کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں