مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 جولائی سے 5 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک، اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یکم اگست سے یہ سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر بھی اثر انداز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 28 جولائی کی رات سے 5 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 29 جولائی سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور اور گردونواح میں بارش متوقع ہے، جبکہ 31 جولائی سے بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک، گلگت بلتستان میں 28 جولائی کی شام سے 6 اگست تک، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 31 جولائی سے 3 اگست کے دوران بارشوں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے لیے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی، بدین، ٹھٹہ اور سجاول میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں 30 جولائی سے 4 اگست تک اربن فلڈنگ اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آہستہ آہستہ مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مختلف عالمی موسمیاتی ماڈلز اس سسٹم کے مختلف راستے ظاہر کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ سسٹم راجستھان کے قریب پہنچتا ہے تو تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ ایک دوسرے ممکنہ راستے کے تحت سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے کراچی میں بھی مزید بارشیں ہونے کا امکان پیدا ہوگا۔ تاہم سسٹم کے حتمی راستے کے بارے میں آئندہ چند روز میں مزید واضح پیشگوئی کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں