ملتان چیمبر الیکشن، فیصل مختار سرگرم، محمود گروپ، خواجہ فاروق، عتیق بخاری کی فرینڈز گروپ کی حمایت

ملتان (جنرل رپورٹر) ملتان چیمبرکےالیکشن میں محمود گروپ آف انڈسٹریز،خواجہ فاروق اورعتیق بخاری نے فرینڈز گروپ کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق ملتان کی معروف کاروباری شخصیات خواجہ یونس، خواجہ الیاس اور ان کے صاحبزادوں خواجہ مہر علی اور خواجہ انیس نے فرینڈز گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملتان کی بزنس کمیونٹی اس وقت واضح طور پر ایک مثبت تبدیلی، بہتر نمائندگی اور مؤثر قیادت کی خواہاں ہے اور اسی سوچ کے تحت فرینڈز گروپ کو بھی ملتان چیمبر میں کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرینڈز گروپ میں میاں فیصل مختار، میاں رحمان نسیم، ڈاکٹر شفیق، چودھری ذوالفقار اور دیگر ایسی کامیاب کاروباری شخصیات موجود ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اپنی صلاحیت، قیادت اور کامیابی سے خود کو منوایا ہے۔ یہ شخصیات نہ صرف اپنے کاروبار کو کامیابی سے آگے لے کر گئی ہیں بلکہ ان میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ وہ اپنے تجربے، وژن اور عملی سوچ کے ذریعے ملتان چیمبر، تاجروں اور صنعتکاروں کو مزید بہتری اور ترقی کی طرف لے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان چیمبر کو اب ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو صرف روایتی انداز تک محدود نہ ہو بلکہ کاروباری برادری کے حقیقی مسائل سمجھے، ممبران کے لیے عملی سہولیات پیدا کرے اور شہر کی صنعت و تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ فرینڈز گروپ میں اس مقصد کے لیے تجربہ، توانائی اور صلاحیت موجود ہے۔اس موقع پر فرینڈز گروپ کی جانب سے میاں فیصل مختار، میاں رحمان نسیم، میاں عامر نسیم، خواجہ عمر،اظہرممتازٹیپو، ڈاکٹر شفیق اور شیخ فیصل سعید موجود تھے۔آخر میں خواجہ الیاس نے فرینڈز گروپ کی کامیابی، ملتان چیمبر کی بہتری اور کاروباری برادری کی ترقی کے لیے دعائے خیر بھی کروائی۔علاوہ ازیں معروف صنعت کار خواجہ فاروق اورخواجہ عتیق بخاری کاٹن والوں کی رہائش گاہ پر سابق ضلع ناظم و صنعت کار میاں فیصل مختار نےملتان چیمبرآف کامرس کے الیکشن اور فرینڈز گروپ کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں فیصل مختار نے کہا فر ینڈز گروپ صنعت کاروں اور چھوٹے تاجروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ہر وقت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے گوشاںہے۔ اس گروپ کی کامیابی صنعت کاروں اور تاجروں کی کامیابی ہے ۔آپ کا ووٹ آپ کے مسائل کا حل ہے ۔اپنا قیمتی ووٹ کو دےکر خاندانی اجارہ داری کا خاتمہ کریں۔ خواجہ فاروق نے کہا ہم نےپہلے بھی آپ کی آ ٓ واز پر لبیک کہا تھا اور آج بھی آ پ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور فرینڈز گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ فیصل سعید،ملک طلعت سہیل،آفتاب اعوان،خواجہ یاسر،چوہدری آصف مجید،شیخ شبیر احمد، ممتاز ٹیپو،ڈاکٹر شفیق پتافی،عمر سہیل بھی موجود تھے۔ آخر میں میاں فیصل مختار نے خواجہ فاروق فرینڈز گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں