ملتان: پاک گیٹ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، بابر مرغی جاں بحق

ملتان (کرائم سیل رپورٹ) پولیس کا مخبر خاص بننا ملتان کے خطرناک اجرتی قاتل، بھتہ خور بابر مرغی کو مہنگا پڑ گیا گزشتہ روز وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پنجاب میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد وہ پاکستان چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا اور بعد میں اپنے پولیس ایڈمنسٹریشن میں ایک کلیریکل سیٹ اپ کے سہولت کار کے ذریعے پولیس سے ڈیل کرکے واپس آ گیا اور اپنے ہی قریبی ساتھیوں کی پولیس کو مخبری کرنے لگا تھا، ملتان میں تعینات ایک ریڈر بہت سے غنڈوں سمیت بابر مرغی کا بھی مبینہ سہولت کار تھا جس نے، پولیس کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی بابر مرغی کی مبینہ ڈیل کرائی، باوثوق زرائع کے مطابق چار ماہ قبل سائوتھ افریقہ فراری کاٹنے کے بعد پولیس سے ڈیل کے تحت پاکستان آنے والا رسوائے زمانہ قاتل، ٹک ٹاکر بدمعاش، بھتہ خور مبینہ طور پر گذشتہ سے پیوستہ شب تھانہ پاک گیٹ کے علاقے پرانا پتنگوں والا بازار گل روڈ پر دو نامعلوم ملزمان کی اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں چار گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جو انتہائی نگہداشت میں نشتر ہسپتال زیر علاج تھا جس کے بچنے کی بھی امید بھی کم بتائی جا رہی تھی۔ جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان میں طلحہ اور طیب کا نام گردش کر رہا ہے طیب موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور طلحہ نامی شخص نے بابر مرغی کو گولیاں ماری تھیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا کیونکہ اسے بیک وقت ساتھ گولیاں لگی تھیں اور اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سوموار کی رات وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں