ملتان: افغانیوں کو جعلی پاکستانی برتھ سرٹیفکیٹ، مزید 8 سیکرٹریز شامل تفتیش

ملتان (وقائع نگار) افغانی شہریوں کو جعلی پاکستانی برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے ایک بڑے سکینڈل میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ نمبر 15/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 سیکرٹری یونین کونسلزکو تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔اس سلسلے میں یونین کونسل آفیسرز کالونی کے سیکرٹری سجاد حیدر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملوث سیکرٹریز نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی۔سیکرٹری سجاد حیدر سیکرٹری یونین کونسل آفیسر کالونی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خورشید احمد، راؤ ریاض، سمیرا مشتاق، صائمہ اور عبدالجبار باری نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی ہے۔ ایف آئی اے کو لوکل گورنمنٹ سے افغانیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ موصول ہواجس میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔یونین کونسل محلہ کمنگراں کے سیکرٹری عامر اقبال نے کفایت، شوکت، کلثوم بی بی اور زینب بی بی کے برتھ سرٹیفکیٹ عتیق الرحمٰن کی فیملی میں درج کیے۔ یونین کونسل انصار کالونی کے سیکرٹری خورشید احمد نے عبدالحکیم کا برتھ سرٹیفکیٹ درج کیا گیا۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے سیکرٹری سجاد حیدر کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جعلی دستاویزات افغانی شہریوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے کے لیے استعمال کی گئیںجس سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ پشاور میں پولیس نے دو افغانی شہریوں سمیت سات افراد کو جعلی پاکستانی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملتان میں بھی نادرا کے افسران کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں