متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی شخصیت سے متعلق ایسا بیان دیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو “ٹھرکی” یا “فلرٹ” سمجھتے ہیں؟ اس کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے کہا، “جی ہاں، میں ٹھرکی ہوں، میں یہ بات بارہا تسلیم کرتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔”
اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کھلے دل اور کشادہ ذہن کے مالک ہیں، لوگوں کی شخصیت اور انداز کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے، اور وہ اسی کیفیت کو “ٹھرک” سے تعبیر کرتے ہیں۔
مفتی عبدالقوی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آئیں۔ کچھ صارفین نے پوڈکاسٹ کی میزبان کو ایسے مہمان کو مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد نے کہا کہ کم از کم انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اعتراف کیا۔







